نئی دہلی18اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آدھارویرفییکشن کی بنیادپرجاری کیے گئے سم یوزرس پراس کے بندہونے کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکشن اوریونک آئی ڈنٹفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے یہ بات کہی ہے۔بیان میں آدھارنمبر کی وجہ سے تقریباََ50 کروڑ یوزرس کواس سے منسلک مسئلہ اور فیل ہونے پر سم بندہونے کی خبروں کو فرضی بتایا گیاہے۔ایسی خبریں آئی تھیں کہ آدھارویریفکیشن کی بنیاد پر جاری کیے گئے سم کارڈ اگرنئے ویریفکیشن میں فیل ہو جاتے ہیں، تو ان سم کارڈ کو بند کیاجا سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھار کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد موبائل صارفین کی طرف اس کی وضاحت کی دوبارہ توثیق مکمل طور پر رضاکارانہ ہوگی۔ سپریم کورٹ نے آدھار کے ذریعے جاری ہوئے موبائل نمبر کے کنکشن کاٹنے کی ہدایت نہیں دی ہے۔